ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے شیخ صفی الدین اردبیلی کمپلیکس کے عالمی میراث میں اندراج کے جشن کی تقریب کے موقع پر مزید کہا کہ اگر ایرانی ملت توحید اور عدل کے نعرے کے ساتھ ایک طاقتور خود مختار حکومت قائم نہ کرتی تو آج دنیا میں توحید اور عدل کا نام و نشان تک نہ ہوتا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ سامراجی دنیا چودہ سو سال کے بعد صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے پر تیار ہے لیکن وہ توحید، عدل اور الہی اقدار کی بالا دستی کے علمبرداروں کے سامنے ڈٹی ہوئي ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ دین اسلام اور مکتب تشیع کی حقیقت سے غم و غصے میں مبتلاء ہے ۔............./169
18 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254434
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ساری دنیا ملت ایران اور عالمی تعلقات سے متعلق ایرانی عوام کے موقف سے متاثر ہے ۔